صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی، عوام کے لیے اچھی خبر آگئی

سونا فائل فوٹو سونا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں دو ڈالر کا اضافہ ہوا مگر پاکستان میں قیمتیں گرگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ڈالر اضافے کے بعد 1952 ڈالر پر بند ہوئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود آج بتاریخ 9 نومبر کو ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور 684 روپے کی کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 200 اور دس گرام کی قیمت 97 ہزار 908 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل 7 نومبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی سے 98 ہزار 851 روپے ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store