ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، صرافہ بازار سنسان ہونے لگے

سونا کی قیمت فائل فوٹو سونا کی قیمت

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافہ کے بعد 99 ہزار 879 روپے ہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 1924 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 1931 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 اور 1500 روپے اضافہ ہوگیا تھا۔

سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116350 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99751 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store