سعودی عرب میں شیئرز کی خریدو فروخت معطل مگر کب تک؟ جانیے تفصیلات

 شیئرز کی خریدو فروخت فائل فوٹو شیئرز کی خریدو فروخت

سعودی عرب میں شیئرز کی خریدو فروخت ایک روز کے لیے معطل کردی گئی۔

سعودی شیئرز مارکیٹ میں دو مقامی بینکوں کے مطالبے پر ان کے شیئرز کی خریدوفروخت معطل کردی گئی ہے۔

تدال آل شیئرز انڈیکس نے کہا ہے کہ ’بینک الاہلی (این سی بی) نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک دن کے لیے ان کے شیئرز کی خریدوفروخت روک دی جائے۔

تداول نے کہا ہے کہ ’تداول کے ضوابط کے مطابق بینک کے کہنے پر اس کے تمام شیئرز کی خرید و فروخت روک دی گئی ہے‘۔

’بینک نے اپنے شیئرز کی خرید و فروخت روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک اہم اور بنیادی بات کا اعلان ہونے والا ہے‘۔

تداول آل شیئرز انڈیکس نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں اسی طرح کا مطالبہ سامبا بینک نے بھی کیا ہے‘۔

’سامبا بینک نے ایک دن کے لیے اپنے شیئرز کی خرید و فروخت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اہم اور بنیادی اعلان متوقع ہے‘۔

install suchtv android app on google app store