تحریک انصاف حکومت کی کفایت شعاری, گاڑیوں کی خریداری اور نئی پوسٹوں پرپابندی عائد کردی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنز پر ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری اور نئی پوسٹوں پر پابندی عائد کر دی۔

وزات خزانہ نے اس سلسلے میں وزارتوں،ڈویژنوں اورماتحت محکموں کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔ جس کی نگرانی کیلئے کمیٹی بھی تشکیلدیدی گئی۔

وزارت خزانہ کے جاری احکامات کے مطابق مالی سال 2020-21 کے تمام وزارتوں ، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام اقسام کی گاڑیوں ( موٹرسائیکل کے علاوہ)کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ماسوائے ترقیاتی پروجیکٹس کے ، ہر قسم کی نئی پوسٹوں پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store