کپتان نے ملکی خزانہ بھر دیا، زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ, اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان

 اسٹیٹ بینک کی جانب جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 3 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرمیں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ ذخائر میں82 کروڑ ڈالر کا اضافہ، زرمبادلہ ذخائر کے ذخائر میں اضافے کے بعد یہ ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر تک قریب پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 3 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران چین سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ بھی موصول ہوا ، جب کہ گزشتہ ہفتہ 23 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے بھی ادا کیے گئے۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 74 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت کاروبار کا مسلسل دسواں دن رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 447 پوائنٹس اضافے سے 36142 پر بند ہوا۔

10 کاروباری دنوں میں انڈیکس 2432 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔ آج بازار حصص میں 46 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب 68 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب روپےاضافےسے 6834 ارب روپے ہوگئی۔ 10 روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 433 ارب روپے بڑھی ہے۔

install suchtv android app on google app store