پاکستان کے دن پھر گئے، اسٹاک مارکیٹ میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟ زبردست خوشخبری آگئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 180 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 202 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 148,509,081 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,479,771,712 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔

install suchtv android app on google app store