اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت، کاروباری حضرات کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 172 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 34 ہزار 408 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 172 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 28,149,483 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,909,037,085 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 386 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 408 کی سطح پر ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store