اسٹاک مارکیٹ میں بدستور بہتری، سرمایہ کاروں کی لگ گئیں موجیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان موجود ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 931 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 131 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 62 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا جبکہ 89 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 56,837,220 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,664,295,321 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتامی روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جبکہ اس سے قبل جمعرات کو بھی 141 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اکثر ممالک کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے اور کاروباری حضرات نئی سرمایہ کاری سے احتیاط کر رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store