تاجر اور صنعتکار اپنی تجاویز و سفارشات دیں، نئے بجٹ کی تیاری میں تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا۔, مشیر خزانہ حفیظ شیخ

عبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کو 1240 ارب کے ریلیف پیکج سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک فنانشل سہولتوں کےلیے اسکیم پر کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے تاجروں اورصنعتکاروں کےگروپ کی ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر تاجروں نے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کو اقتصادی بحران سے درپیش مشکلات سے آگاہی دی۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث لارج اسکیل مینوفیکچرنگ شعبے کو مشکلات ہیں، حکومت لیکوڈیٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے, معاشی مشکلات کے اثرات مزدوروں پر بھی ہوئے ہیں۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کے ساتھ مشیر تجارت، چیئرپرسن ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ و دیگرحکام بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ نے وفد کو 1240 ارب کے ریلیف پیکج کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ اسٹیٹ بینک فنانشل سہولتوں کیلئے اسکیم پر کام کررہا ہے۔

حفیظ شیخ نے ہدایت دی کہ تاجر اور صنعتکار اپنی تجاویز و سفارشات دیں، نئے بجٹ کی تیاری میں تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا۔

مشیر تجارت نے تجویز دی کہ پاکستان کو امریکا , چین اور دیگر ممالک سے آرڈرز پر کام کرنا چاہیے، پاکستان کے مینوفیکچررز اِن آرڈرز کے حصول میں کوشش کریں، وفد ان آرڈرز کیلئے تفصیلی تجاویز دے تاکہ انتظامات کئے جاسکیں۔

install suchtv android app on google app store