کورونا وائرس: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے فنڈ کی منظوری

 ایشیائی ترقیاتی بینک فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا ، یہ رقم کورونا کیخلاف اقدامات،غریب طبقے کی مدد، خواتین اور بچوں کیلئے استعمال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے30کروڑڈالر کےفنڈکی منظوری دے دی گئی ، اےڈی بی نےپاکستان کو یہ رقم شعبہ صحت کیلئے دی ہے، رقم کوروناکیخلاف اقدامات،غریب طبقےکی مدد،خواتین،بچوں کیلئےاستعمال ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کورونارسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالرفراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی ، جس پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اے ڈی بی کا کورونارسپانس کیلئے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

ایشین ترقیاتی بینک800ملین ڈالرکی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظورکرےگا جبکہ 900 ملین ڈالر کی اگلی قسط دسمبر2020تک فراہم کرے گا، پاکستان کوبجٹ سپورٹ پروگرام کےتحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پردی جائے۔

خیال رہے مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store