ٹیکسٹائل شعبہ منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، حکومت بھرپور تعاون کرے گی: مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد فائل فوٹو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کی منڈیوں تک رسائی میں حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے لاک ڈاون سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مغربی ممالک رفتہ رفتہ کھل رہے ہیں اور وہ نئے تجارتی آرڈرز دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی آرڈرز کورونا وائرس سے پہلے کے ہیں تاہم ٹیکسٹائل انڈسٹری کو چاہیے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

عبدالزاق داؤد نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبہ منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور حکومت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گی۔ 


دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے قرض پر شرح سود 4 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی آسان بنانے کے لیے ری فنانس اسکیم متعارف کرائی گئی۔ جس میں ضمانت کے تقاضوں میں نرمی اور چھوٹے کاروباری حضرات کے درخواست فارم کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اجرتیں وصول کرنے کے لیے ملازمین کے خصوصی کھاتوں کے علاوہ دیگر آسانیاں بھی پیدا کی ہیں۔ جن اداروں نے جیب سے اپریل کی تنخواہیں ادا کی ہیں وہ بھی یہ رقم حاصل کرسکیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store