ہچکولے کھاتی معیشت کو آئی ایم ایف کا بڑا سہارا، کتنی رقم موصول ہوگئی؟ خوشخبری آگئی

عالمی مالیاتی فنڈ فائل فوٹو عالمی مالیاتی فنڈ

کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب انتالیس کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی، رقم وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کی امید ہے۔

ہچکولے کھاتی معیشت کو آئی ایم ایف نے بڑا سہارا دے دیا ریپیڈ فنانس انسٹرومنٹ کے تحت ایک ارب انتالیس کروڑ ڈالر موصول ہو نگے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم موصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی امید ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ سے سچ نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کی جانب سے 2 ارب 7 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے پیکیج ملنے ہیں دستاویز کے مطابق اب تک پاکستان کو 14 کروڑ 35 لاکھ ڈالر مل چکے ہیں۔

دستاویز کے مطابق اس میں سے 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض ہے جبکہ5.5 ملین ڈالر تھرڈ پارٹی گرانٹ ہے موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق عالمی یبنک نے 88 ملین ڈالر قرض دیا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 ملین ڈالر قرضہ فراہم کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق چین نے 4 ملین ڈالر گرانٹ دی ہے۔امریکہ نے دس لاکھ ڈالر گرانٹ کی مد میں دیئے ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق ایک ارب 92 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کا مالیاتی پیکیج آئی ایم ایف کی جانب سے ملنا تھا جس میں سے آج ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق جاپان اوراقوام متحدہ سے بھی امدادی پیکج ملیں گے اور مجموعی طور پر دو ارب سات کروڑ ڈالر کا پیکیج دینے کا وعدہ کیا گیا ہے وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے اس پیکیج کے علاوہ عوام اور تاجروں کیلئے 1.24 ٹریلین روپے ایمرجنسی پیکیج کا اعلان کر رکھا ہے اور تمام صوبوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے فنڈز فراہم کرنے کی سفارش کی ہے۔

install suchtv android app on google app store