اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال نہ سنبھل سکی، کاروبار ٹھپ ہوگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آخری روز پہلے ہی ایک گھنٹے میں شدید مندی کا شکار ہوگئی اور آج رواں ہفتے میں تیسری بار بازار حصص میں کاروبارعارضی روکنا پڑ گیا۔

صبح سویرے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1682.96پوائنٹس کمی ہوگئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں انتہائی مندی کی صورتحال ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کاروبار کے آغاز پرہی شدید کساد بازاری کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے لین دین عارضی طور پرروک دیاگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 35 ہزار956 پر تھا اور پہلے 30 منٹ میں انڈیکس1682 پوائنٹس نیچے گیا اور 34,266.91 تک جا پہنچا۔

انڈیکس میں 4 اعشاریہ 68 فیصد کمی کے بعد خودکار طریقہ کے تحت مارکیٹ فریز ہوگئی اور کاروبارعارضی طور پر بند کردیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب سرمایہ کار محتاط ہیں۔ شدید مندی کے سبب کاروبار سرگرمیاں30 منٹ کیلئے روک دی گئی ہیں۔ اس وقت 100انڈیکس 34,273.73پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یادرہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی 100 انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی 100انڈیکس میں 1324پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے سبب تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔

 

install suchtv android app on google app store