سی پیک منصوبے میں اہم پیش رفت ، حکومت نے بڑا اعلان سنا دیا

سی پیک فائل فوٹو سی پیک

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ملک میں خصوصی صنعتی زون قائم ہوں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ملک میں خصوصی صنعتی زون قائم ہوں گے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہوں گے۔ یہ زون برآمدی شعبہ کی تقویت، پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور مقامی صنعت کے فروغ کا باعث بنیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ چین کے سال نو کےموقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہر نئے سال کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے۔ چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستان کےاصولی موقف کی حمایت کی ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store