ورلڈ بینک نے اتنی بڑی رقم دے دی؟

ورلڈ بینک نے اتنی بڑی رقم دے دی؟ فائل فوٹو

ورلڈ بینک نے اکنامک زونز میں انڈسٹریل ویسٹ واٹرکی ٹریٹمنٹ کیلئے ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کیلئے بی او ٹی کی بنیاد پر پانچ ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے تاکہ ان پلانٹس کی تنصیب سے جہاں ایک طرف آبی ، ماحولیاتی و فضائی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے وہیں ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کر کے دوبارہ قابل استعمال بھی بنایا جا سکے تاکہ پانی جیسی قدرتی نعمت کا ضیاع نہ ہو۔

فیصل آباد انڈسٹر یل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ مذکورہ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تیار ہونے والے ترجیحی سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں لگائی جانے والی انڈسٹری سے نکلنے والے انڈسٹریل ویسٹ واٹرکی ٹریٹمنٹ کیلئے لگایا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ اس طرح نہ صرف یہاں زیر زمین آبی ذخائر کو بھی آلودگی سے بچا نا ممکن ہو سکے گا بلکہ عالمی ماحولیاتی قوانین کی تکمیل کرتے ہوئے ویسٹ واٹر کو دوبارہ سے قابل استعمال بنا کر زرعی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

انہوںنے بتایاکہ مذکورہ پلانٹس کی تنصیب دنیا بھر میں قائم اکنامک زونز اور انڈسٹریل سٹیز کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کی جا رہی ہے تاکہ ہمارے اکنامک زون کسی بھی حوالے سے دنیا کے اعلیٰ ترین معیارات کے حامل اقتصادی زونز و صنعتی بستیوں سے کسی طرح بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔

install suchtv android app on google app store