مشیر خزانہ نے دوستی کا ٹوکن کسے کہہ دیا؟ اماراتی ولی عہد نے پاکستانی عوام کو سنائی خوشخبری

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور اماراتی ولی عہد محمد بن زیدالنیہان فائل فوٹو مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور اماراتی ولی عہد محمد بن زیدالنیہان

اماراتی ولی عہد محمد بن زیدالنیہان نے پاکستان کیلئے اہم اعلان کردیا، وزیر اعظم کی محنت رنگ لے آئی۔

اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا اعلان کردیا، یہ رقم چھوٹے کاروباری افراد اور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائیگی ۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ یو اے ای کی جانب سے دی جانیوالی یہ رقم چھوٹے کاروباری افراد اور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائیگی ۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ رقم فراہم کرنے کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کی درمیان ملاقات کے دوران طے ہوا۔ مشیر خزانہ نے اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان کی جانب سے دی گئی رقم دوستی کا ٹوکن ہے۔

install suchtv android app on google app store