ہڑتالی تاجروں کا احتجاج رنگ لانے لگا، بالآخر مشیر خزانہ کی نظرِ کرم پڑ ہی گئی اور اہم فیصلہ لے لیا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ہڑتالی تاجروں کو مذاکرات کیلئے بلالیا، تاجروں کی آئی ایم ایف وفد سے بھی ملاقات کرائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجروں کی ملک گیر ہڑتال پر مشیر خزانہ نے تاجروں کو مذاکرات کیلئے بلا لیا،تاجر رہنماﺅں کو مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ بلایا گیا۔ 

آئی ایم ایف کا اعلیٰ سطح جائزہ مشن بھی وزارت خزانہ آفس میں موجود ہے، تاجروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائےگی، تاجروں کی آئی ایم ایف وفد سے بھی ملاقات کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، مہنگائی کے طوفان میں ڈالر نے دی خوشی کی نوید

یاد رہے کہ آج سے ملک بھر میں مرکزی انجمن تاجران کی کال پر دو روزہ شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا آغاز ہو گیاہے اور بازار خاموش اور سنسنان پڑے ہیں تاہم ایسے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کمی کے بعد 15 روپے میں فروخت ہو رہاہے۔

 

install suchtv android app on google app store