مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع، عوام کے لیے ایسی خوشخبری جان کر آپ دہنک رہ جائیں

رضا باقر فائل فوٹو رضا باقر

گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے آئندہ چندماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے ،شرح سودکوموجودہ سطح پر برقراررکھاجاسکتاہے۔

گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معاشی سست روی اور افراط زر میں کمی کے درمیان استحکام پیداکرنا ہوگا، شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرارکھا جا سکتا ہے ،رضا باقر کا کہناتھا کہ افراط زر میں اتنی تبدیلی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے ،آئندہ چند ماہ میں افراط زر کی شرح میں کمی متوقع ہے ۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان چین سے تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے،پاکستان مزیدممالک سے بھی تعلقات میں بہتری چاہتاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبچت کی شرح میں اضافہ کرناہوگا،بچت میں اضافے سے آئی ایم ایف قرض سے بچاجاسکے گا،رضا باقر نے کہا کہ معاشی شرح نموسست روی کاشکار ہے۔

غیر ملکی جریدے نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود اس وقت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے ،جنوری2018 کے مقابلے میں شرح سوددگنی ہو چکی ہے ،شرح سود میں اضافہ افراط زر کی شرح کنٹرول کرنے کیلئے کیاگیا۔

غیر ملکی جریدے نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 11 فیصدسے زائد ہو گئی ہے ،اے ڈی بی نے پاکستان میں شرح نمو3 اعشاریہ 3 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

پاکستان کے سٹیٹ بینک کے مطابق معاشی شرح نمو3 اعشاریہ 5فیصد رہے گی۔

install suchtv android app on google app store