کیا فکس ٹیکس سکیم کے بعد شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی؟ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے بڑا اعلان کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی فائل فوٹو چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ تاجروں کیساتھ ڈیڈلاک نہیں ،چھوٹے و درمیانے درجے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم لانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای حکام سے اقامہ کے غلط استعمال پر بات ہوئی ،اقامہ ہولڈر کی معلومات پاکستان سے شیئر کرنے پراتفاق ہوا،یواے ای کے متعلقہ حکام آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ تاجروں کیساتھ ڈیڈلاک نہیں ،تاجروں کے دو گروپ اوردونوں الگ الگ احتجاج کررہے ہیں ،تاجروں سے مذکرات کے 20 تا40 دور ہو چکے ہیں ،چھوٹے و درمیانے درجے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فکس ٹیکس سکیم دکان کے سائزکے مطابق لانا چاہتے ہیں،تاجرٹرن اوورپرفکس ٹیکس چاہتے ہیں ،اب ایف بی آرٹرن اوورپر فکس ٹیکس کیلئے بھی رضا ہے شبرزیدی نے کہا کہ فکس ٹیکس سکیم کے بعد شناختی کارڈکی شرط کاکوئی ایشو نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی دکانوں کیلئے کمپیوٹر سسٹم سے منسلک ہونے کا نظام متعارف کروا دیا،25 ہزاردکانوں پر یہ سسٹم نصب کردیا کیا،یکم دسمبر سے مزید دکانوں پریہ سسٹم نصب کریں گے۔

install suchtv android app on google app store