سونا خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری، اب کیا سوچنا؟ مت کریں دیر!

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔ فائل فوٹو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی وا قع ہوئی اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1468 ڈالر ہوگئی، جب کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 73 ہزار 645 روپےہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

install suchtv android app on google app store