سونے کی قیمتیں گر گئی

سونے کی  قیمتوں میں کمی ہوئی ہے فائل فوٹو سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے

 پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران قیمت میں ڈیڑھ ہزار روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی واضح طور پر نظر آنے لگے اور قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آنے لگیں۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت چار ڈالر کمی کے بعد 1496 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ریٹ نیچے آئے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 299 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 87ہزار 800 اور 75 ہزار 274 تک پہنچ گئیں۔

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزبلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی ڈالر قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1500 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 کمی ہوئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store