آئی ایم ایف کی بیٹھک میں پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری کا قوی امکان

  • اپ ڈیٹ:
عالمی مالیاتی ادارے فائل فوٹو عالمی مالیاتی ادارے

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بورڈ کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان کیلئے چھ ارب ڈالرکےقرضہ پروگرام کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم ترین اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کیلئےقرضہ پروگرام کی منظوری دئیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے تین سالہ قرضہ پروگرام کیلئےاسٹاف لیول مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں۔

منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو ایکسینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت قرضہ فراہم کرے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی مالی معاونت کی راہ ہموار اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی آسان ہوگی۔

اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے پر اقدامات کی طرف بھی پاکستان نے پیش رفت کی، ٹیکس رعایتیں ختم کرنے ٹیکس اصلاحات کےلیے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سےقبل اثاثہ ظاہر کرنے والی اسکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے۔

خیال رہے آئی ایم ایف نے ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض کیا تھا اور اسکیم میں مزید توسیع کی بھی مخالفت کی تھی، آئی ایم ایف کی ترجمان ٹریسا ڈبن ساشیز کا کہنا ہے کہ توسیع سے پاکستان کے کیس پر اثر پڑے گا۔

واضح رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان کچھ عرصہ قبل معاہدہ طے پاگیا تھا ،تین سال میں چھ ارب ڈالرملیں گے، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان معاہدے پرعملدرآمد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق کے بعد کیا جائےگا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا تھا پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store