آئی ایم ایف کے بعد پاکستان نے کس عالمی ادارے سے کیا معاہدہ ؟ جانیے اس خبر میں

قرض کا معاہدہ فائل فوٹو قرض کا معاہدہ

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے ساتھ قرضوں کا کل حجم 6 ارب ڈالر ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک پہلے سال 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر قرض دے گا۔جس سے جاری منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض میں سے کراچی کی ترقی کے لیے45 منصوبوں پر 34 ارب روپے خرچ کریں گے،اسلام آباد میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے لیے 8 ارب روپے رکھے ہیں۔\

خسرو بختیار کے مطابق توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے 80 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بڑے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 70 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ زراعت کے شعبے میں ترقی کے لیے 12 ارب اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store