حکومت نے میٹرو بس سروس سے متعلق کیا اہم اعلان

 میٹرو بس فائل فوٹو میٹرو بس

پنجاب حکومت کا میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی کے بارے میں اہم فیصلہ آ گیا ۔ پنجاب حکومت نے  میٹرو بس سروس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا اور اِس اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میٹرو بسوں پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔

ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایا کہ میٹرو بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی جب کہ صوبائی حکومت نے جاری منصوبوں پر سبسڈی بھی کم کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store