رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات، جانیے اس خبر میں

 ترقیاتی بجٹ فائل فوٹو ترقیاتی بجٹ

رواں مالی سال یکم جولائی تا 15 جون تک کے دوران ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئی۔ یکم جولائی 2018ء تا جون 2019ء کے وسط تک 617 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری ہوئے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ 800 ارب سے کم کر کے 675 ارب کیا گیا تھا، وفاقی وزارتوں اور محکموں نے 565 ارب روپے خرچ کیے، ساڑھے گیارہ ماہ میں وفاقی وزارتوں کو 244 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کیے گئے، ہائر ایجوکیشن کو 29 ارب 26 کروڑ روپے کے فنڈز ملے، ریلوے ڈویژن کے لیے 23 ارب 24 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔

دنیا نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق این ایچ اے نے 227 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا، وزارت آبی وسائل کی وزارت کے لیے 68 ارب 18 کروڑ جاری ہوسکے، پیپکو کے لیے صرف 13 ارب 89 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری ہوسکا۔


دستاویز کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کیلئے 26 ارب 27 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ جاری ہوا، آزاد کشمیر کیلئے ترقیاتی فنڈ کی مد میں 25 ارب 74 کروڑ روپے جاری ہوئے، گلگت بلتستان کیلئے 16 ارب 31 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے گئے۔

آئی ڈی پیز کیلئے 28 ارب 77 کروڑ روپے کی رقم جاری ہو سکی، ایرا کیلئے ترقیاتی فنڈ کی مد میں 3 ارب 50 کروڑ روپے کا اجرا ہوا۔ وزیرا عظم یوتھ اور ہنرمند پروگرام کو ترقیاتی بجٹ میں 97 کروڑ روپے جاری ہوئے، دستاویز فاٹا دس سالہ پروگرام کے لیے وفاق نے 10 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے۔

install suchtv android app on google app store