ذرہ سی تبدیلی رونما، تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال کے دوران 13.1 فیصد کمی واقع

وزارت خزانہ پاکستان فائل فوٹو وزارت خزانہ پاکستان

ملک کے تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال کے دوران 13.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دس ماہ ( جولائی تا اپریل) کے دوارن تجارتی خسارہ کم ہوکر 26.17 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوارن تجارتی خسارہ 30.114 ارب ڈالررہا تھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوان ملک کے تجارتی خسارے میں 3.944 ارب ڈالر (13 فصید) سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک تجارتی خسارے میں 5 تا 6 ارب ڈالر کمی متوقع ہے، قومی برآمدات میں ملے جلے رحجان کے باوجود درآمدات میں ہونے والی نمایاں کمی کے نتیجے میں تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملی۔ اپریل 2019ء کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 13.77 فیصد کم ہوکر 2.498 ارب ڈالر رہا جبکہ اپریل 2018ء کے دوارن تجارتی خسارے کا حجم 2.897 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store