بین الاقوامی اسلامی ٹریڈ فنانس کارپوریشن کیساتھ قرض کا معاہدہ

اقتصادی امور ڈویژن نے تیل اور ایل این جی کی درآمد فائل فوٹو اقتصادی امور ڈویژن نے تیل اور ایل این جی کی درآمد

اقتصادی امور ڈویژن نے تیل اور ایل این جی کی درآمد کیلئے بین الاقوامی اسلامی ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ساتھ 55 کروڑ ڈالر سے زائد قرضے کا معاہدہ کیا ہے۔

دستخطوں کی تقریب پیر کے روز اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی شرکت کی۔پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ قرضے کی اس سہولت سے استفادہ کریں گے۔

یہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تجارتی فنانس کا حصہ ہے جو ITFC نے اس سال فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں ITFC کے ساتھ ایک معاہدہ گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا جس کے تحت تین سال کی مدت میں کارپوریشن ساڑھے چار ارب ڈالر فراہم کرے گی۔

اس سہولت سے ملک کے تیل اورگیس کے درآمدی بل کی ادائیگی میں مدد ملے گی اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم ہوگا۔

install suchtv android app on google app store