پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی مندی نے میوچل فنڈکے منافع کونقصان میں تبدیل کردیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ مہینوں میں ہونے والی غیر معمولی مندی نے میوچل فنڈکے منافع کونقصان میں تبدیل کردیاہے اور اب اوپن اینڈ میوچل فنڈ کے سرمایہ کار منافع کیلئے دوسری راہیں تلاش کررہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کوملنے والے نتائج کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ کی 2 میوچل فنڈ پروڈکٹس‘ ایچ بی ایل گروتھ فنڈ اور ایچ بی ایل انویسٹمنٹ فنڈ 31 دسمبر2018 کوختم ہونے والی ششماہی کے دوران نقصانات سے دوچار ہوئی ہیں۔

مالیاتی نتائج کے مطابق زیرتبصرہ ششماہی میں ایچ بی ایل گروتھ فنڈ کو41 لاکھ اور ایچ بی ایل انویسٹمنٹ فنڈ کو 12 لاکھ روپے نقصان ہواہے۔

install suchtv android app on google app store