ْ’’یوفون‘‘ کا راولپنڈی‘ اسلام آباد میں 4 جی / ایل ٹی ای کاآغاز

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کی ذیلی سیولر کمپنی’’ یوفون‘‘ نے 4 جی / ایل ٹی ای خدمات کی فراہمی کاآغاز فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کی ذیلی سیولر کمپنی’’ یوفون‘‘ نے 4 جی / ایل ٹی ای خدمات کی فراہمی کاآغاز

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی ذیلی سیولر کمپنی’’ یوفون‘‘ نے ابتدائی طور پر راولپنڈی‘ اسلام آباد میں 4 جی /ایل ٹی ای خدمات کی فراہمی کاآغازکردیاہے۔

معروف آئی ٹی تجزیہ کار عامر عطا کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں یو فون کی فورجی/ایل ٹی ای خدمات کادائرہ کراچی‘لاہور‘ پشاور اور کوئٹہ تک وسیع کردیاجائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ یو فون ابتدا ہی سے تھری جی پر زوردے رہی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے فور جی پر تو جہ نہیں دی۔

یوفون کے اعلیٰ افسران کاکہناہے کہ اگر سروس کی کوالٹی کوبرقرار رکھاجائے تو توتھری جی پاکستان کے صارفین کیلئے کافی ہے مگر اب نئے فیصلے سے پتہ چلتاہے کہ یوفون نئی بلندیوں کی طرف جاناچاہتی ہے۔

اوراس کاخیال ہے کہ اب فور جی سے کاروبار کووسعت دینے کا وقت آگیاہے کیونکہ 4 جی کے حامل اسمارٹ فونز کی فروخت میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔

یوفون کے ذرائع کاکہناہے کہ اس نے پاکستان فورجی/ایل ٹی ای لائونج کرنے کی تمام متعلقہ منظوریاں حاصل کرلی ہیں۔

install suchtv android app on google app store