مارکیٹ سرمایہ میں 15 ارب 19 کروڑ اور خرید و فروخت میں 5 کروڑ حصص کا اضافہ

مارکیٹ سرمایہ میں 15 ارب 19 کروڑ اور خرید و فروخت میں 5 کروڑ حصص کا اضافہ فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 62.61 پوائنٹس کے اضافے سے 39306.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ سرمایہ میں 15 ارب 19 کروڑ 83 لاکھ 26 ہزار 17 روپے کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 5 لاکھ 17 ہزار 420 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم تجارتی حجم میں 25 کروڑ 95 لاکھ 47 ہزار 469 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 62.61 پوائنٹس کے اضافے سے 39306.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 10.35 پوائنٹس کی تیزی سے 18757.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 52.01 پوائنٹس کے اضافے سے 28917.83 پوائنٹس رہا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 94.88 پوائنٹس کی تیزی سے 66233.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 48.54 پوائنٹس کی مندی سے 13882.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 4.19 پوائنٹس کے اضافے سے 18783.59 پوائنٹس پر بند ہوا اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 71.67 پوائنٹس کی تیزی سے 19197.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 129 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 189 روپے کے اضافے سے 7289 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 90 روپے کی تیزی سے 6800 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 200 روپے کی مندی سے 7900 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 10 روپے کی کمی سے 2000 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 59 لاکھ 18 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 6.11 روپے سے شروع ہو کر 6.45 روپے پربند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 81 لاکھ 32 ہزار حصص کے سودے 24.77 روپے سے شروع ہو کر 24.81 روپے پر ہی بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 50 لاکھ 1 ہزار 150 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 11 کروڑ 72 لاکھ 82 ہزار 811 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 79 کھرب 11 ارب 30 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار 926 روپے سے بڑھ کر 79 کھرب 26 ارب 50 کروڑ 10 لاکھ 15 ہزار 943 روپے سے ہو گیا۔

فیوچر ٹریڈنگ میں 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 46 لاکھ 64 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

install suchtv android app on google app store