پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بجلی کی ترسیل میں اضافے پر سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بجلی کی ترسیل میں اضافے پر سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط فائل فوٹو پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بجلی کی ترسیل میں اضافے پر سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجلی کی ترسیل میں اضافے پر سرمایہ کاری کے دوسرے پروگرام کے لئے جمعرات کے روز اسلام آباد میں قرض اور امداد کی فراہمی کے ایک ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک اپنے وسائل اور اعلیٰ سطح کے ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے تیسری قسط کی مد میں پاکستان کو 28 کروڑ 40لاکھ ڈالر فراہم کرے گی۔بجلی کی ترسیل اور فراہمی کی قومی کمپنی مختلف اقساط میں 81 کروڑ ڈالر مالیت کے مجموعی قرض منصوبے کے تحت تیسری قسط سے منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

منصوبے کا مقصد بجلی کی ترسیل کے معیار، پائیداری اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل 2023ء تک متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store