اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ایل این جی فائل فوٹو ایل این جی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جب کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت12.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جس میں 0.23 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store