300 سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

300 سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ فائل فوٹو 300 سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

وفاقی حکومت نے 300 سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا۔

وفاقی حکومت نے مکھن،شہد،پولٹری فیڈ، گارمنٹس ،چاکلیٹ پیک شدہ او1800سی سی سے بڑی گاڑیوں سمیت تین سو سے زائددرآمدی اشیائے تعیشات مہنگی کردی، سینما ٹوگرافک فلموں کی درآمد پر3 ہزارروپے فی منٹ کے حساب سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی جبکہ برآمدی شعبے کی سہولت کیلیے25سے زائد اشیاء پرعائد 2 فیصد اضافی ڈیوٹی ختم کردی۔

ایف بی آر سے 2نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے جس میں مجموعی طورپر300سے زائداشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح اوسطً 5 سے10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی شرح میں ردوبدل کیاگیا۔

install suchtv android app on google app store