پانی کے ذخیرے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ

پانی کے ذخیرے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ فائل فوٹو پانی کے ذخیرے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ

ملک میں پانی کا ذخیرہ پندرہ روز میں 29 فیصد بڑھ گیا، اس وقت پانی کا ذخیرہ 80 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ دریائوں میں پانی کی سطح اوپر آنا شروع ہوگئی، اس وقت ملک میں پانی کا ذخیرہ 62 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جو یکم اگست کے مقابلے29 فیصد زیادہ ہے۔

یکم اگست کو ملک میں پانی کا ذخیرہ 80 لاکھ ایکڑ فٹ تھا، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ اور منگلا میں 24 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پاکستان کو فوری طور پر چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے جو ہماری مجموعی ضرورت کو پورا کرسکے۔

بروقت یہ فیصلہ نہیں کیا گیا تو کئی فصلوں کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store