نیشنل سیونگز کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بانڈز کے اجراء کی تیاریاں

 نیشنل سیونگ فائل فوٹو نیشنل سیونگ

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل، بانڈز کی فروخت سے 1 ارب ڈالر سے زائد وصول ہونے کا امکان ہے۔

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل سیونگ کا ادارہ بیرون ممالک پاکستانیوں کے لیے بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرچکا ہے، جس کی اب صروف ریگیولیٹر سے منظوری کا ہی انتظار ہے۔ بانڈز کی فروخت سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر تک وصول ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری کیے جانے والے بانڈز کی معیاد تین سے پانچ سال ہوسکتی ہے، ان بانڈز پر ماہانہ منافع بھی دیا جائے گا۔ ابتداء میں بانڈز خلیجی ممالک اور بعد میں برطانیہ اور امریکا میں جاری کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store