تمباکو کاشتکاران کا معاشی قتل عام بند کیا جائے

تمباکو کاشتکاران کا معاشی قتل عام بند کیا جائے فائل فوٹو

نوشہرہ کسان بورڈ خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ تمباکو کاشتکاران کا معاشی قتل عام بند کریں پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور تمباکو خریداری کمپنیوں کی ایجارہداریCartelization کی جائیں,

سرکاری نرخ سے کم ریٹ پر خیبرپختونخوا تمباکو کاشتکاران سے خریداری کی گئی جس کے نتیجہ میں غریب کاشتکاران کو ناقابل تلافی نقصان ہوا, تحقیقات کی جائیں, تمباکو کاشتکاران کی مشاورت سے پاکستان ٹوبیکو بورڈ پالیسی مرتب کرے۔

ممبر قومی اسمبلی اور سٹیڈنگ کمیٹی کامرس اینڈ ٹیکسٹائل سراج محمد خان نے کسان بورڈ خیبرپختونخوا اور تمباکو کاشتکاران کے مطالبہ پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیرمین کو طلب کرلیا اور تمباکو کاشتکاران کو یقین دلایا کہ گزشتہ تمباکو سیزن میں تمباکو کی سرکاری نرخ سے کم خریداری کرنے کی تحقیقات کی جائیں گئی،

جن کاشتکاروں سے 176 روپے فی کلوگرام سے کم قیمت پر تمباکو کی خریدی کی گی ان کی تلافی کے اقدامات کئے جائیں گے،تمباکو کاشتکاروں کی معاونیت سے مشاورت سے پالیسی بنائی جائیں گی

ممبر قومی اسمبلی اور سٹیڈنگ کمیٹی کامرس اینڈ ٹیکسٹائل سراج محمد خان نے کسان بورڈ خیبرپختونخوا کو یقین دلایا کہ حکومت تمباکو کاشتکاران کی حق تلفی نہیں ہونے دے گئے۔

کسان بورڈ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر حاجی رضوان اللہ خان سولہ رکنی وفد کی قیادت کروہے تھے۔

کسان بورڈ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر حاجی رضوان اللہ خان کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر نو کروڑ کلوگرام تمباکو کی پیداوار ہوتی ہے مجموعی طور پر تین سو ارب سے زائد کاروبار کیاجاتا ہے مگر ایک سازش کے تحت پاکستان ٹوبیکو بورڈ تمباکو کاشتکاران سے مشاورت کے بغیر پالیساں تشکیل دے رہا ہے جس سے کاشت کاروں کو نقصان کو چند خریددار کمپنیوں کو منافع پر منافع ہورہا ہے جو کہ خیبرپختونخوا کے کاشتکاروں کے لیے معاشی قتل عام ہے حکومت تمباکو کاشتکاروں کا اعتماد بحال کرے۔

install suchtv android app on google app store