اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔

عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے اور وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی کے تناظر میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store