پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

اوگرا نے سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اور مٹی کا تیل 15 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں سے متعلق اعلان کل کرے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا جب کہ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق یکم ستمبر سے پٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 78 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 59 روپے، لائٹ ڈیزل 56 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

install suchtv android app on google app store