انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں کب تک توسیع کردی گئی؟ تفصیل آگئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی فائل فوٹو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبرکردی گئی۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلرکی کیٹگری کومکمل طورپرختم کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاخیر سے گوشوارے جمع کروانے پرجرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک ہوگا، لیٹ فائلر اے اوپی کا جرمانہ 10 ہزارکے بجائے 50 ہزارروپے وصول ہوگا جبکہ کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے اور غلط تفصیلات دینے پرکارروائی ہوسکتی ہے جبکہ واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store