1 صفحے کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری

انکم ٹیکس ریٹرن فارم فائل فوٹو انکم ٹیکس ریٹرن فارم

چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ گوہر اعجاز نے ایک صفحے کا علامتی انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیا۔

گوہر اعجاز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جاری اپنے بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن بڑھانے کیلیے ایک صفحے کا سادہ فارم جاری کیا گیا ہے، سادہ فارم سے فائلرز کی تعداد 70 لاکھ سے بڑھ کر 10 کروڑ ہو سکتی ہے۔

سابق نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 147 صفحات کے فارم سے 70 لاکھ ٹیکس گزار رجسٹرڈ ہوئے ہیں، 70 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں میں سے 30 لاکھ فائلرز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2 صفحات پر مشتمل ہے۔

’اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے سادہ اور آسان ٹیکس فارم جاری کیا ہے جس میں ٹیکس گزاروں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ اس میں ذرائع آمدن اور ٹیکس کٹوتی کی تفصیلات شامل ہیں۔ ایک صفحے کے فارم میں ٹیکس گزاروں کے اہل خانہ کی تفصیلات بھی ہیں۔‘

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا 147 صفحات پر مشتمل ریٹرن فارم بھرنا مشکل ہے، ایک صفحے پر مشتمل فارم ٹیکس گزاروں کی آسانی کیلیے تیار کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store