کیا اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے؟ اہم وضاحت آگئی

10روپے مالیت والے بینک نوٹ فائل فوٹو 10روپے مالیت والے بینک نوٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10روپے مالیت والے بینک نوٹ سے متعلق وضاحت کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کسی کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق بینک 10 روپے مالیت والے بینک نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی واضح طور پر تردید کرتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store