پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا فائل فوٹو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 75پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں23 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store