ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کا عندیہ، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ ختم کرنے کے عندیے پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی فائل فوٹو مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ ختم کرنے کے عندیے پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ ختم کرنے کے عندیے پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 3 اعشاریہ 3 فیصد سے اوپر چلا گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران 4 ہزار 900 سے زائد پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 1 لاکھ 53 ہزار 600 سے اوپر دیکھا گیا۔

جاپان کا نکئی 4 فیصد اور کوریا کا کوسپی انڈیکس 6 فیصد سے زائد اوپر چلا گیا۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل 118 سے کم ہو کر 106 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔

یو اے ای مربن خام تیل 3 فیصد اضافے سے 121 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store