سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 657 ڈالر کی سطح پر آ گئی ۔ مقامی مارکیٹ میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کا بھائو 1100 روپے کم ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو گیا جس سے مقامی مارکیٹ میں قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت مزید 29 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 812 روپے ہو گئی۔