سٹاک مارکیٹ میں تاریخی اضافہ، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں انڈیکس میں ہزار سے زائد پوائنٹس کے شاندار اضافے کے بعد پہلی بار 1 لاکھ 55 ہزار کی سطح کو چھو لیا۔

مالی ماہرین کے مطابق اس اضافے کی وجہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، مثبت اقتصادی رپورٹس اور کارپوریٹ سیکٹر میں بہتر کارکردگی ہے۔

اس بلند سطح کے بعد تجزیہ کار توقع کرتے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ مزید مستحکم ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گی۔

جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے منافع کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزآج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

اورکرنٹ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار551 کی سطح پر پہنچ گیاہے۔

install suchtv android app on google app store