پیٹرولیم لیوی سے حکومت نے عوام سے کتنی رقم وصول کی؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

پیٹرولیم لیوی کے تحت حکومت نے عوام سے کتنی رقم اکٹھی کی؟ وزارت خزانہ کی مالیاتی رپورٹ جاری۔

وزارت خزانہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالی سال 25-2024 میں پٹرولیم لیوی کی مد میں1220 ارب 21 کروڑ روپے جمع کرلیے۔

جبکہ مالی سال 2023-24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد 1020 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے

مالی سال 2025 میں پیٹرولیم لیوی میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔

ماہرین کے مطابق مالی سال 2025 میں پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 70 روپے سے 75 روپے کے درمیان وصولی اضافے کی اہم وجہ بنی .

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز صفر مگر لیوی سے بھاری آمدن ہوئی سیلز ٹیکس صوبوں سے شیئر ہوتا ہے مگر لیوی مکمل وفاق کے پاس رہتی ہے۔

ٹیکس ماہرین کے مطابق لیوی بڑھنے سے عوام پر اس کا اضافہ بوجھ پڑتا ہے آئندہ مالی سال سے 2.5 روپے فی لیٹر ماحولیاتی سپورٹ لیوی نافذ ہوئی ہے۔

یکم اگست سے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 75.52 روپے سے بڑھا کر78.02 روپے کی جاچکی ہے ۔

فی لیٹر پیٹرول پر 2.50 روپے ماحولیاتی سپورٹ لیوی بھی وصولی کی جارہی ہے ۔

یکم اگست سے فی لیٹر ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 74.31 روپے سے بڑھ کر 77.01روپے کی جا چکی ہے۔

لیوی میں آئندہ برسوں میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store