پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے۔ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی کارکردگی مضبوط ،ساختیاتی اصلاحات معیشت کی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے۔
سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینکی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی، جغرافیائی تقسیم اور عالمی سطح پر کمزور تعاون، غیر یقینی صورتِ حال کو بڑھا رہا ہے۔
اس لیے دور اندیش اور دانشمندانہ پالیسی اقدامات کی فوری ضرورت ہےانہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی اصلاحات میں پاکستان کی پیش رفت قابلِ ستائش ہے۔
پاکستان کی اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے۔ البتہ بیرونی چیلنجز بدستور موجود ہیں۔