انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 277 روپے 73 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے کم ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہوکر 278 روپے 67 پیسے ہے۔