فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 12 سو روپے سستا ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 12 سو روپے سستا ہوگیا ہے۔

ملک میں آج بھی سونا کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور کراچی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 12 سو روپے سستا ہوگیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7ہزار733 روپے ہوگیا ہے جس کے بعد عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 2329 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2349 ڈالر فی اونس ہے۔

install suchtv android app on google app store