ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے ہے۔ فائل فوٹو ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے ہے۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

تاہم 13 اپریل کو ملک بھر میں فی تولہ سونا 1100 روپے تولہ سستا ہو کر 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store